صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا  100افغان طالبات کیلئے سکالرشپس کا اعلان

Aug 21, 2021

لاہور ( کامرس رپورٹر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور ILM ٹرسٹ کے صدر ابراہیم حسن مراد نے 100 افغان نوجوان خواتین کی تعلیم کیلئے سکالر شپس کا اعلان کیا ہے ۔جس کا مقصد مستقبل کے لیڈرز تیار کرنا ہے جو دونوں ممالک اور ثقافتوں کے درمیان مضبوط تعاون کا قیام عمل میں لا سکیں۔ابراہیم مراد نے مسلم اقوام پر زور دیا کہ وہ بہترین تعلیم اور مہارت حاصل کریں تاکہ ہم ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکیں کیونکہ علم حاصل کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔صدر یو ایم ٹی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین نوجوانوں کو وظائف کی فراہمی کا مقصد خواندگی کی سطح کو بلند کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر  برابری کا کردار ادا کر سکیں۔

مزیدخبریں