مینار پاکستان واقعہ نے قوم کو  ہلا کر رکھ دیا: ملک امانت علی 

Aug 21, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ مینار پاکستان پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقع نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہاکہ مجرم جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے،پاکستان میں خواتین محفوظ ہیں، مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کوقرار واقعی سزا دینی ہوگی۔

مزیدخبریں