راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے وارڈ نمبر 9 راولپنڈی کینٹ سے نامزد امیدوار میاں مبشر قریشی نے کہا ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا قادیانیوں کو کافر قرار دلانا 73 کا متفقہ آئین بھٹو خاندان کے سنہری کارنامے ہیں ، عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
عوامی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، میاں مبشر قریشی
Aug 21, 2021