اسلام ایک بار پھر کفر کے ایوانوں میں دستک دے رہا ہے: قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اللہ کا وعدہ پورا ہو رہا ہے اور اسلام ایک بار پھر کفر کے ایوانوں میں دستک دے رہا ہے۔نہتے مجاہدین کی فتح تمام عالمی قوتوں کے لئے باعث شرم اور اسلام کی حقانیت کی دلیل ہے۔امریکہ ،بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیںیہ سب ظالم اور اسلام دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ظالم اوریزید کے پیروکار مظلوم مسلمانوں کا خون بہا کر یزید یت کو پروان چڑھارہے ہیں فلسطین ،کشمیر،شام،برما ،عراق اوردیگرممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں دو روزہ شہادت کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن