لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے نوکری کاجھانسہ دے کر2 فلپائنی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پولیس سے آج21 اگست کو ریکارڈ طلب کر لیا، فلپائنی خواتین نے موقف اپنایا کہ ملزم عبدالرحمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا،جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔