لاہور (سٹی رپورٹر )سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی نایاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی میں سنٹرل آکسیجن سپلائی کے107 میں سے87 پوائنٹس خراب ہوگئے۔ایمرجنسی میں نصب سنٹرل آکسیجن کیصرف 21 پوائنٹس آپریشنل ہیں،آکسیجن سپلائی کی ناکافی سہولت کوروناکے باعث مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔بار بارآگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ آکسیجن سپلائی پوائنٹس فعال نہ کرسکی۔ خیال رہے کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 ریکارڈکی گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے9 افراد انتقال کرگئے جبکہ شہر میں کورونا کے411نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی نایاب
Aug 21, 2021