کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عوام دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں: ذکراللہ مجاہد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت کا ساتھ دے۔ پاکستان کی بقا،سا  لمیت اور عوام کی خوشحالی امانت و دیانت والی قیادت کے اقتدار میں آنے سے ہی ممکن ہے۔جماعت اسلامی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کینٹ کی عوام کے سامنے کرپشن سے پاک، پڑھی لکھی اورعوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی قیادت پیش کی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیدواران،کارکنان،سپورٹر اور ووکرز کینٹ کی ہرگلی، محلے، گھر اور فرد تک جماعت اسلامی کا منشور اور دعوت پہنچائیں ۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی کامیابی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربھی بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے ہماری کینٹ کی خواتین کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کینٹ کی مردانہ اور خواتین کے تنظیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن