اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے پائے جانے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے جس سے معیشت جلد بحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں ملک میں 9 اسپیشل اکنامک زونز زون قائم کرنے ہیں اور انہوں نے زور دیا کہ ان زونز کو بروقت تعمیر کیا جائے تاکہ معیشت ان کی ترقی کے ثمرات سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز میں کم از کم پچاس فیصد حصہ مقامی سرمایہ کاروں کیلئے یقینی بنائے۔
سی پیک کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز کو بروقت تعمیر کیا جائے، سردار یاسر الیاس
Aug 21, 2021