کراچی(نیوز رپورٹر)اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار رجسٹرڈ کے تاحیات چیئرمین محمدسلیم خاں قادری نے محرم الحرام کے پہلے عشرے اور باالخصوص یوم عاشور پر شہری سول وپولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں باالخصوص رینجرز نے کراچی میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں جو شب وروزمحنت کرکے اپنے فرائض منصبی کو اداکرنے کی کوشش کی ہے اس پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری سول انتظامیہ اور پولیس میں اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہیں جس کے استعمال سے پوری قوم فائدہ اٹھارہی ہے۔ وہ اپنے ساتھیوں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، امن کمیٹی ضلع سینٹرل کے رکن ناصرحسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحیدیونس، یاسین شکوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ، بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی کے ہمراہ یوم عاشور پر شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران اہلسنّت حنفی بریلوی تنظیمات کے ذمہ داران سے بات چیت کررہے تھے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے مل کر یوم عاشور کے امورکی نگرانی کی کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ،کمشنرکراچی، ڈپٹی کمشنرز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے عوام کو سکون وراحت اور اطمینان سے اپنی مذہبی تقریبات کااہتمام کرنے میں جوکردار اداکیاہے،اس سے سبق ملتاہے کہ اتحاد،اتفاق اور باہمی مشاورت سے بڑے بڑے مسائل پر قابوپایاجاسکتاہے۔