کراچی(نیوز رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا وزیر اعلی سندھ کے فیصلے بدیانتی اور سندھ دشمنی پر مشتمل ہیں، سندھ حکومت کے آگے آج ہٹلر بھی شرمندہ ہوچکا ہے، کورونا کے سفیر مراد علی شاہ ایک بار پھر رونا دھونا شروع کردیا ہے، جاہلانہ اور احمقانہ فیصلے عوام پر مسلط کرنے والے خود زیر تعلیم ہیں، تعلیم کے فیصلے وزیراعلی نے کرنے ہیں تو وزیر تعلیم سندھ کو فارغ کردیا جائے، اسکولوں کی مزید بندش کا فیصلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، سندھ بھر میں عوامی اجتماعات ریلیوں میں وزیراعلی کو کہیں کورونا نظر نہیں آتا، سندھ کا تعلیمی نظام تباہ کرکے سندھ کی نوجوان نسل کو غلام بنایا جارہا ہے، پرچی چیئرمین اور مراد علی شاہ سندھ میں مودی طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہیں، سندھ حکومت کے احمقانہ فیصلوں سے سندھ کے طلبا اور عوام پستی جارہی ہے، سندھ حکومت کورونا کی پالیسی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سندھ میں فوری طور تعلیمی ادارے کھول کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔