کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں نے کہا ہے کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کہ وہ آئندہ مدت کے لیے کس کو اپنا نمائندہ بنانا چاہتے ہیں۔ صادق و امین نمائندوں کا انتخاب ضروری ہے۔ اللہ اکبر تحریک کے نمائندے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ہم انتخابات کے بعد اپنے حلقوں کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ2 سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار چوہدری مدثر اقبال ایڈووکیٹ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ4 سے نامزد امیدوار محبوب علی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ10سے نامزد امیدوار شاہ محمد اکاخیل نے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ کے موقع پر اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔