کراچی(نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بوٹ بیسن کلفٹن پر فوڈ اسٹریٹ قائم کی جائے گی جسے جدید اور قدیم طرز و تعمیر کے تحت بنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے بوٹ بیسن کلفٹن اور نشیبی علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، کراچی نیبرہڈ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کرم اللہ وقاصی بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دورے کے موقع پر کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بوٹ بیسن کلفٹن پر فوڈ اسٹریٹ کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سندھ حکومت نے یہاں پر فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش اور تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہا ب نے کہا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے ساتھ واکنگ ٹریک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور اس فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ قدیم طرز تعمیر کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا تاکہ قدیم و جدید کا خوبصورت امتزاج پیش کیا جاسکے، انہوں نے بوٹ بیسن پر جاری ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ کراچی کے شہریوں کے لئے ساحل سمندر کے قریب ایک معیاری منصوبہ ثابت ہوگا جس سے شہریوں کی بڑی تعداد کو مستفید ہونے کا موقع میسر آئے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فوڈ اسٹریٹ قائم کی گئی ہیں جن کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
بوٹ بیسن کلفٹن پر فوڈا سٹریٹ قا ئم لی جائے گی، ایڈ منسٹر یٹر کراچی
Aug 21, 2021