کراچی(کامرس رپورٹر)بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے ایک مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.3 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔ا سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 27.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 18.3 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2020 میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 23.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی کے مہینہ میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 6.58 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔جون 2021 میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں کی ترسیلات زرکاحجم 25.8 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات دینے کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
بیلجئیم ‘ترسیلات زر
بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 18.3 فیصد اضافہ
Aug 21, 2021