کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے قواعد و ضوابط پر عملدر آمد نہ کرنے پر 9کمپنیوں کے حصص کے لین دین پرپابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔انتظامیہ اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ان کمپنیوں کے حصص کی لین دین پر پابندی میں توسیع سالانہ آڈٹ اجلاس نہ بلانے ،سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے ،اسٹاک ایکس چینج کے واجبات کی عدم ادائیگی،سی ڈی ایس میں عام حصص کی عدم شمولیت اور دیگر وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔
نوکمپنیوں کے حصص کے لین دین پرپابندی میں دوماہ کی توسیع
Aug 21, 2021