سوتی دھاگے کی پیداوارمیں اضافہ کارحجان

Aug 21, 2021

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 12.47 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے جبکہ جون کے مہینہ میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر10.30 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 سے لیکرجون 2021 تک کی مدت میں ملک میں 3441585 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 12.47 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارکاحجم 3059942 ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔اسی طرح جون کے مہینہ میں ملک میں 288030 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جون میں ملک میں 261124 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر14.85 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔
سوتی دھاگہ 

مزیدخبریں