لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے تذکرہ شہدائے اسلام و اہل بیت کانفرنس اور جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں۔ حضرت حسن ؓ اور حضرت حسینؓ اور دیگر شہدائے کرام کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،آج کردار حسین کو عام کر نے کی ضرورت ہے ، قیامت کے دن تک شہدائے اسلام وشہدائے کربلا کا کردار زندہ رہے گا، اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے ، واقعہ کر بلا ہمیں معاشرے میں حق کے لئے جدوجہد کر نے اور امت کومتفق کر نے کا درس دیتا ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ واقعہ کربلااور صحابہ کرام کا کردار ہمیںمسلسل جدوجہد کر نے کا درس دیتا ہے، حضرت حسین اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے لیکن خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک میں امن کے قیام اور مسالک کے در میان ہم اہنگی کے لیئے ہمیشہ کر دار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جے یو آئی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔
شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں: مولانا امجد خان
Aug 21, 2021