لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران اردو بازار کی سپریم کونسل کے چیئرمین قمر الزمان بابر نے ککہا ہے کہ حکومت تاجر برادری پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے مہنگی بجلی اور گیس کے باعث پیداوار لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دینی چاہئیں بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے طویل المیعاد پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ڈیموں کی تعمیر خوش آئند ہے کالا باغ ڈیم پر بھی سیاست ختم کرے قومی اہمیت کے اس منصوبے کی تعمیر فوری شروع کی جائے کالا باغ ڈیم پر سیاست ملک دشمنی کے مترادف ہے آبی ذخائر کی تعمیر سے ہر سال اربوں ڈالر کا پانی ضائع ہونے سے بچے گا اور ملک میں ترقی و خوشحال ہوگی۔
حکومت تاجروں پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے: قمر الزماں بابر
Aug 21, 2021