مسلم امہ متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے:تنویر احمد

Aug 21, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ مسلم امہ شہداء کربلا کے راستے کو اختیار کرے اور متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے اللہ تعالیٰ فتح و نصرت سے نوازے گا، خلفا ئے راشد ین کے بعد جب اسلام کی بنیادی اساسوں پر یز ید کی یلغار بڑھی تو حضرت امام حسین ؓ ہی تھے جنہوں نے اس عفر یت کا مقابلہ کیا، آج حضرت امام حسین ؓکے نام لیوائو ں کی کمی نہیں مگر یزید کا نام لینے والا کوئی نہیں۔

مزیدخبریں