سستی شہرت کیلئے خواتین کی عزت کو دائو پر لگانا گھٹیا حرکت ہے:ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سستی شہرت اورچند ٹکوں کی خاطر مذہب،وطن اور خواتین کی عزت کو داؤ پر لگانا گھٹیا حرکت ہے۔ ریاستی ادارے تفتیش کے ذریعے حقائق سامنے لائیں۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ نوجوان نسل کو گمراہ کر کے اسلام اور ملک کے خلاف تیار کر رہا ہے، جو کہ انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ سستی شہرت کی خاطر بے ہودہ ویڈیو کلپس تیار کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے کمانے کا جنون اور دوڑ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن