اٹک خورد پولیس نے موٹرسایکل چور کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا  

Aug 21, 2021

کامرہ کینٹ(نامہ نگار) ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے ملزمان ٹریس کرنے کیلئے  ڈی ایس پی ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد  گلفراز احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس کو ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد  یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ۔ اٹک خورد پولیس نے ایس ایچ او گلفراز کی سربراہی میں 2 مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا  جس سے  دوران تفتیش چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز برآمد کر  لیے گئے۔ملزم کی شناخت سید رزاق ولد آفرین خان سکنہ گوریکلہ جا مبیل تحصیل بابوزئی ضلع سوات  کے نام سے ہوئی۔

مزیدخبریں