جنڈ ( نامہ نگار ) جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان مرکز گوجرنوالہ کے بانی علامہ مفتی پیر ابو داؤد محمد صادق قادری رضوی کے فرزند مہتمم اعلیٰ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم گوجرنوالہ الحاج صاحبزادہ علامہ پیر محمد داؤد رضوی نے صاحبزادہ پیر محمد رؤف رضوی صاحبزادہ محمد غوث رضا قادری ودیگر کے ہمراہ قبلہ خواجہ پیر سید نور محمد شاہ قریشی گیلانی مجددی نقشبندیؒ کے دربار عالیہ چورہ شریف پر سلام ودعا کیلئے حاضری دی اور مرکزی سجادہ نشین پیر سید تصور امیر بادشاہ گیلانی مجددی نقشبندی سے خصوصی ملاقات کی سعادت حاصل کی اس موقع پر پیر سید تصدق حسین شاہ گیلانی کی تحریر کردہ کتب آفتابِ عرفاں پیر محمد داؤد رضوی کو پیش کی اور جملہ مہمانوں کو قبلہ بابا جی چوراہی سید نور محمد شاہؒ کے تبرکات کی زیارت بھی کرائی گئی ہے۔ بعد ازاں پیر سید تصور امیر بادشاہ گیلانی کے آستانہ عالیہ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سالانہ محفل شہدائے کربلا صاحبزادہ پیر سید برکات امیر بادشاہ کے زیر نگرانی پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی دریائی کی زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید محمد اسامہ امیر بادشاہ اور صاحبزادہ پیر سید فہد امیر بادشاہ کے زیراہتمام منعقد ہوئی ۔