خاران (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر خاران محترمہ فریدہ ترین نے اچانک بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ اور رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر خاران نے خصوصی طور پر بازار میں ہوٹلز اور نانبائی کی دکانوں کامعائنہ اور چائے اور کھانوں کی قیمتوں اور صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے نانبائی کے دکانوں میں روٹی کی قیمتوں، مقدار اور معیار کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوںنے ہوٹل مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی وقت بازار کا دورہ کریں گی اگر کوئی بھی دکاندار خود ساختہ ریٹ پر سامان فروخت کرتے ہوئے پایا گیا یا دکان کے سامنے روڈ پر سامان یا کچرہ ملا تو اس کے خلاف حسب ضابطہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جس میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ دکاندار کی گرفتاری اور دکان سیل بھی ہوسکتی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر خاران فریدہ ترین کا بازار کا دورہ
Aug 21, 2021