ملتان (سماجی رپورٹر) قبرستانوں میں یوم عاشورکے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی اور پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں دیئے روشن کئے اور درباروں پر بھی زائرین کی بڑی تعداد نے حاضری دی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر قبرستانوں کے باہر موم بتیاں، اگر بتیاں، چاول، دالیں، ببری، کھجور کی شاخوں کی فروخت کے لئے چھوٹے بڑے عارضی سٹالز لگائے گئے قبروں کی لپائی کا سلسلہ جاری رہا ۔