: ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ کمرشل اور گھریلو نقشہ جات ایم ڈی اے سے پاس کرانے کا عمل بہت آسان اور قلیل مدتی بنا رہے ہیں۔ تاکہ شہریوں کو نقشہ پاس کرانے کے لئے زیادہ انتطارنہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ز کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے میں شہریوں کے لئے اوپن ڈور پالیسی رائج کر دی گئی ہے۔ منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے نقشہ جات صرف ایم ڈی ا ے سے پاس کرائے جائیں گے۔ ۔ قیصر سلیم نے آفیسرز کو ہدایت کی کہ E خدمت سنٹر سے مو صول ہونے والے کیسوں کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔