ڈپٹی کمشنر کا التواء  کا شکار پنشنرز کیسیز کو فوری نمٹانے کا حکم

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پنشنرز کی سہولت کیلئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سالوں سے التواء کا شکار پنشنرز کیسیز کو فوری نمٹانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع ملتان کے تمام پنشنرز کیسیز ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانا اخلاق کی زیر صدارت ضلعی پنشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔ رانا اخلاق نے کہا کہ  پنشنروں کا ریکارڈ مرتب کرکے فوری ادائیگیوں کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں مخلتف پنشن کیسز کی منظوری بھی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن