مظفرگڑھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی اہمیت اور افادیت کو اجا گر کرنے اور عوام کو ویسین لگانے کیلئے غیر سرکاری تنظیمیں صحت کے اصولوں پر کا ر بند رہ کر اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہیں یہ بات انہو ں نے غیر سرکاری تنظیم ہینڈز کی جانب سے عوا م کو کورونا ویکسین لگانے کے 7روزہ موبائل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کے بعد مشاہدہ ضرورکیا جائے اگر کوئی سائیڈ ایفیکٹ سامنے آئے تو فوری علاج کیا جائے۔ ضلعی کواڈینیٹر ہینڈز سعدیہ نواز نے بتایا کہ 7ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
ویکسین لگانے کے بعد مشاہدہ ضرورکیا جائے ا‘امجد شعیب خان
Aug 21, 2021