گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے گزشتہ روز یوم عاشورہ کے خیر و آفیت سے گزرنے پر تمام عہدیدران و ممبران ضلعی امن کمیٹی، صدور انجمنِ تاجران ، منتظمین جلوس و مجالس ،میڈیا نمائندگان ، تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور شہریوں کے تعاون پر ممنون ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس گوجرانوالہ نے تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے تھے۔ سٹی پولیس آفسیر سرفراز احمد فلکی خودروٹس پر موجود رہے علاوہ ازیں جلوسوں کے برآمد ہونے اور مجالس کے انعقاد پر خو د مانیٹرنگ کرتے رہے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں دن رات پوری جانفشانی اور تندہی سے فرائض انجام دینے اور خاص طور پر یوم عاشور پربنا ریسٹ مسلسل الرٹ رہ کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے اپنے ہر آفسر اورجوان کو خراج تحسین پیش کیا۔