ملک میں کوروناسے مزید65افراد جاں بحق ،3084نئے کیسز رپورٹ

 مہلک وبا کورونا وائرس  کے باعث مزید65 افراد دم توڑ ہوگئے، کل اموات کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں3084نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار 42 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 770 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 5 ہزار 151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار 288، سندھ میں 4 لاکھ 18 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 712، بلوچستان میں 31 ہزار 781، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 505، سندھ میں 6 ہزار 566، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 750، اسلام آباد میں 848، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن