امریکا، موڈرنا ویکسین سے دل کی نادر بیماری لاحق ہونے کی تحقیقات

Aug 21, 2021 | 13:47

ویب ڈیسک

امریکی محکمہ صحت نے کرونا وائرس کی موڈرنا ویکسین کے مضر اثرات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تحقیقات میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے نوجوانوں کو دل کی نادر بیماری لاحق ہونے سے متعلق حقائق اکٹھے کئے جائیں گے ۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام تحقیقات میں مصروف ہیں اور مزید معلومات جمع کرنے کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔اس سے قبل ماہ جون کے دوران امریکی محکمہ صحت نے موڈرنا اور فائزر کی کرونا ویکسین کے ساتھ دئیے جانے والے معلوماتی مواد میں اس وارننگ کو شامل کروایا تھا کہ اس ویکسین سے نوجوانوں میں دل کی نادر بیماری ہو سکتی ہے۔مگر اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ ویکسین لگوانے کے فوائد اس کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔امریکی اخبار نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فائزر کے مقابلے میں موڈرنا کی ویکسین سے مائیوکارڈریٹس نامی بیماری واقع ہونے کا چانس ڈھائی گنا زیادہ ہے۔تحقیقات میں کینیڈا سے اکٹھا کیا جانے والا ڈیٹا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 30 سال سے کم عمر مردوں میں مائیوکارڈریٹس کی بیماری کے خطرات زیادہ ہیں۔

مزیدخبریں