ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے دولت مند ترین افراد کی ریس جس میں تین افراد شامل ہیں ،ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 177.4بلین ڈالرز لگایا گیا اور انہوں نے فرانس کے لگژری میگنیٹ برنارڈ آرنالٹ سے دوسری پوزیشن لیکر اپنے نام کرلی۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے دولت مند ترین افراد کی جنگ کا میدان ایلون مسک، جیف بیزوس اور فرنچ مین برنارڈ آرنالٹ کے درمیان کے درمیان گرم ہے۔برنارڈ آرنالٹ جو کہ اس ہفتے کے آغاز پر سرفہرست تھے، تاہم گزشتہ دو دنوں میں ان کی دولت میں 21بلین ڈالرز کے مساوی کمی آئی اور اسی صورتحال کے باعث ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 185.5بلین ڈالرز کے ساتھ اول پوزیشن پر آگئے یعنی وہ دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ایلون مسک دوسرے اور فرنچ مین برنارڈ آرنالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔