سپین کی حکومت نے بارسلونا سمیت دیگر علاقوں میں کرفیو کو ختم کردیاہے۔ ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے رات کے کرفیو کا آغاز گذشتہ ماہ جولائی میں کیاگیا تھا، حکومت نے کرفیو کے ساتھ دیگر پابندیوں کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ وبائی بیماری کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کاتالونیا کے علاقوں الکارس، ایمپوستا، ارینز دی مونٹ، بادیادی بایس، بلاگیور، بناولس، کلافیل، کلرا، کارویو، گلیدا، مانیو، مارتوریل، مونتبلاک، مورادی ایرے، پلافولس، سالٹ، سانت فلیودی گیگلوس، سارادی تر، تورتیادی مونگری میں رات کا کرفیوجاری رہے گا۔