اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایتھوپیا کے علاقے تیگرے میں گذشتہ نو ماہ سے جاری مسلح تنازعے کے باعث پیدا ہونے والی بد ترین انسانی صورت حال کوجہنم قرار دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے افریقہ کے دوسرے بڑے ملک ایتھوپیا میں تیگرے کے خطے میں حکومتی فورسز باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہیں، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فوج پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے اعتبار سے شدید نوعیت کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ عالمی تنظیموں کے مطابق متاثرہ خطے میں خوراک کا بحران بھی پیدا ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد بے سروسامانی کی حالت میں فوری امداد کے منتظر ہیں۔
ایتھوپیامیں بد ترین انسانی صورت حال ہے،اقوام متحدہ
Aug 21, 2021 | 15:35