بھارتی حکومت نے ملک میں تیار کردہ کورونا کی ایک اور ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈیا کے محکمہ برائے بائیو ٹیکنالوجی کے مطابق اس عالمی وبا سے نمٹنے کی خاطر ڈی این اے زائکوو ڈی نامی ویکسین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زائڈس کیڈیلا نامی ادویہ ساز کمپنی کی تیار کردہ یہ ویکسین بھارت کی پہلی ڈی این اے ویکسین ہے۔ کووڈ انیس سے مکمل بچا کے لیے اس ویکسین کی تین خوارکیں تجویز کی گئی ہیں جبکہ اس کی کامیابی کی شرح چھیاسٹھ فیصد بتائی گئی ہے۔
کورونا کے خلاف بھارت کی پہلی ڈی این اے ویکسین منظورکرلی گئی
Aug 21, 2021 | 18:03