پیرس‘ بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) فرانس‘ اٹلی اور آسٹریا میں طوفانی ہوائیں اور بارشیں ہوئیں۔ گاڑیوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے۔ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ چین کا جنوب مغربی حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ 34 کائونٹیز کے 66 دریا سوکھ گئے۔ حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔
فرانس‘ اٹلی‘ آسٹریا میں طوفانی بارش سے 13 افراد ہلاک
Aug 21, 2022