لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق مئیر میونسپل کارپوریشن ملتان نوید الحق آرائیں سے 10 لاکھ 83ہزار روپے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو شکایت موصول ہوئی تھی کی سابق مئیر اور سابق چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشن ملتان نے کنٹریکٹرز سے ملی بھگت کر کے ترقیاتی سکیموں میں گھٹیا مٹیریل استعمال کیا ہے اور لاکھوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ تحقیقات میں الزامات سچ ثابت ہوئے۔ اسکے علاوہ سابق مئیر پر یہ بھی الزام تھا کی اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میٹرو بس کی تشہیری مہم میں کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر لگائے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ سابق مئیر نے میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ملکر کمرشل بلڈنگز کے نقشہ جات کی منظوری کے لئے بھی رشوت لی ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے بعد از تحقیقات سابق مئیر نوید الحق اور سابقہ چیف آفیسرز سردار نصیر اور احمد خان وٹو اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سابق مئیر نوید الحق کی جانب سے 10 لاکھ 63 ہزار روپے سرکاری خزانے میں واپس جمع کروا دیے گئے۔ اس طرح اس مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پر اینٹی کرپشن سابق مئیر اور دیگرسے تقریباً 88لاکھ ریکورکرچکی ہے۔ اس وقت ریجنل آفس اینٹی کرپشن ملتان میں سابق مئیر نوید الحق پر جعلی اوربوگس ادائیگیوں اور منظور نظر مخصوص فرموں کو غیر قانونی کوٹیشن ورک دینے اورکمرشل بلڈنگز کے نقشہ جات غیر قانونی طور پر منظور کرنیکے الزامات ثابت ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج کر کے انکوائری جاری ہے۔
اینٹی کرپشن نے سابق میئر ملتان سے 10 لاکھ 83 ہزار روپے وصول کر لئے
Aug 21, 2022