سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف ایک اوردرخواست،لاہورہائیکورٹ میں دائر 


لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف ایک اوردرخواست دائر کردی، درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے،دائر درخواست میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کے خلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے اور عدالت سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...