اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے پریس کانفرنس میں شہباز گل کی مبینہ ویڈیو دکھائے جانے پرردعمل میں کہا ہے کہ اگر شہباز گل کی یہ ویڈیو ٹھیک ہے تو یہ خوشی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ اتنا صحت مند ہے تو پھر عمران خان، وکلا اور میڈیا کی ملاقات پر کیوں پابندی ہے پولیس کو چاہئے عمران خان وکلا اور میڈیا کو ملاقات کی اجازت دیں۔دریںا ثناء مرکزی نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے کرتوت ٹھیک کر لیتا تو کوئی تنقید نہ کرتا لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو امپورٹدحکومت کی سب کمیٹی کی کے لیول پر لے آئے ہیں جب تک ان کو نہیں نکالیں گے ادارے کی حیثیت بحال نہیں ہو سکتی۔سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں خواجہ سعد رفیق، مصطفی نواز کھوکھر اور ڈاکٹر شیریں مزاری پرپینل بنا دیں،فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرے اور ملوث لوگوں کو شناخت کر کے کٹہرے میں لائے انہوں نے کہا کہ اس ہینل پر یہ الزام بھی نہیں لگ سکتا کہ یہ پرو تحریک انصاف ہے۔
شہباز ٹھیک تو ملاقات پر پابندی کیوں‘، تشدد انکوائری کیلئے پینل بنا دیں:فوا دچو ہدری
Aug 21, 2022