نارووال (نامہ نگار) آزادکشمیر رتی گلی نالہ دوراریاں میں پانچ دوست سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں میں سے طلحہ جاوید اور عمیر سجاد کی نماز جنازہ آبائی گائوں ندوکے میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نعشیں جب گائوں پہنچیں تو ہر طرف آہ و پکار شروع ہو گئی۔ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے اور اہل خانہ کے مطابق گیارہویں کلاس کے امتحانات دینے کے بعد پانچوں دوست سیر کیلئے کشمیر گئے تھے کہ اچانک تیز آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ اہل خانہ کے مطابق باقی تین نوجوانوںکی تلاش جاری ہے۔
آزادکشمیر: سیلاب میں بہہ جانے والے نارووال کے طلحہ‘ عمیر سپردخاک
Aug 21, 2022