لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے ایس ایچ او گجرپورہ سب انسپکٹر محمد افضل سمیت 9 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او گجرپورہ پر شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا الزام تھا۔ انکوائری میں ایس ایچ او گجرپورہ سمیت دیگر اہلکار قصوروار ثابت ہوئے۔ معطل ہونے والوں میں ٹی ایس آئی ناظم علی‘ اے ایس آئی خلیل احمد‘ کانسٹیبلز سرفراز‘ ظہور احمد‘ مظفر علی انصر‘ عدیل اور ڈرائیور کانسٹیبل بلال شامل ہیں۔
شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او گجرپورہ سمیت 9 افسر‘ اہلکار معطل
Aug 21, 2022