کراچی ائیرپورٹ پر 2پاکستانی طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے


کراچی ( نیٹ نیوز) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔  صورتحال ائیر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کی وجہ سے پیش آئی یا قومی پائلٹ کی غلطی تھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کیلئے پرواز  پی ایف 123 نے ہفتے کی دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا۔ ائیربس اے 320 طیارے نے ٹیک آف کیلئے رن وے 7  آر سے 1:14 بجے پوزیشن لی۔ ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق یہ پرواز 1:15 بجے ٹیک آف کر گئی تاہم خوفناک بات یہ کہ عین اسی وقت پشاور سے قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 351 اسی رن وے 7  آر  پر لینڈنگ کیلئے فائنل عروج پر  رن وے سے محض ایک کلومیٹر دور تھی۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جس وقت ائیر سیال کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا عین اسی وقت پی آئی اے کا طیارہ اسی رن وے کو ٹچ کرچکا تھا۔  ایک ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے مبینہ طور پر قومی ائیر لائن کے پائلٹ کو ’گو  اراؤنڈ‘ کا کہا گیا مگر مبینہ طور پر غفلت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...