سلمان شہباز کے منجمد اکائونٹس بحال کرنے کی درخواست مین کیس کے ساتھ لگانے کا حکم

Aug 21, 2022


لاہور  (خبر نگار) سنٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی کمپنیوں کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست مین کیس کے ساتھ لگانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف 25 ارب روپے جعلی اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ملزم سیلمان شہباز کے اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکلاء نے بتایا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ مشترکہ ہیں سیلمان شہباز کا کوئی عمل دخل نہیں۔وکلا نے مزید کہا کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے والی نو کمپنیوں جس میں مدنی ٹریڈرز، شریف پولٹری، چنیوٹ پاور، کرسٹل الیکٹرک، شریف فیڈ سمیت دیگر شامل ہیں، کمپنیوں کے اکاؤنٹ کی منجمد کی حد تک عدالت اپنے حکم واپس لے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد سے فوری روکنے کا حکم دے۔جس کے بعد عدالت نے درخواستوں کو مین کیس کے ساتھ لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں