پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ کل سماعت کرے گی


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست 22 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس انوار حسین شہری اختر حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ کی تعیناتی آئین و قانون کے خلاف ہے۔ قانون کے مطابق ایک سروس کیڈر کا افسر دوسرے سروس کیڈر میں تعینات نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پرنسپل سیکرٹری کی آسامی ایس اینڈ جی اے ڈی کا کیڈر ہے۔  پرنسپل سیکرٹری کی آسامی پر صرف سول سروس یا پی ایم ایس سروس کا افسر تعینات ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...