نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ،20ہزار ٹن گندم یو ٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو جاری

اسلام آباد (عترت جعفری)وزیراعظم کے سستا آٹا پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے20ہزار ٹن گندم یو ٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو جاری کر دی گئی ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ نوائے وقت میں سستا آٹا سکیم کے ختم ہو جانے کے خدشہ کے بارے میں خبر کی اشاعت کے بعد وزارت فوڈ اور وزارت صنعت وپیدوار کے درمیان رابطے ہوئے اور وزیراعظم کی طرف سے اس کے نوٹس لئے جانے کے خدشہ کے پیش نظر ضابطہ کی کارروائی میں تیزی لائی گئی اور وزارت فوڈ نے یو ایس سی سے کہا کہ وہ پاسکو کے گوداموں سے  فوری20ہزار ٹن گندم اٹھا لے،اب اس کا انتظام کیا جا رہا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ گندم کاا نتظام نہ ہونے کی وجہ سے یو ایس سی کے سٹورز پر آٹا ناپید ہو گیا تھا ،تاہم نئے اجراء سے اب پروگرام کے کچھ عرصہ تک چلتے رہنے کا انتظام ہو گیا ہے ،ابھی یو ایس سی کودو لاکھ80ہزار ٹن مذید گندم جاری ہو نا ہے تاہم اس  کے اجراء میں ابھی ’’انسی ڈینٹل‘‘چارجز(ٹرانسپورٹ،باربرداری کی لاگت وغیرہ) کا ایشو پیدا ہو گیا ہے ،اس سے فی ٹن دس سے بارہ ہزار روپے گندم کی لاگت میں اضافہ ہو جائے گا ، اس سلسلے میں ابھی میکنزم تیار ہو نا ہے ،وزارت صنعت کے زرائع نے بتایا ہے کہ پاسکو کی گندم کے اس اجراء سے ملک میں پسائی کرنے کی ملز کو چالو رکھنے میں مدد ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...