این اے245 کراچی میں ضمنی الیکشن کا میدان  سج گیا،آج پولنگ ہوگی

کراچی(این این آئی)این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا،آج(توار)پولنگ ہوگی،ایم کیو ایم، تحریک انصاف،آزادامیدوار ڈاکٹرفاروق ستار،پی ایس پی اور تحریک لبیک میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔حلقے کے 263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 201 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، سیکیورٹی  کے لئے رینجرز  اور فوج کو حلقے میںتعینات کردیاگیاہے۔5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن  اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، 2018 کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔ریٹرننگ آفیسر محمد یوسف کے مطابق ضمنی انتخاب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔حلقے کے 263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 201 کو انتہائی حساس اور 62 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی سامان سخت سیکیورٹی میں ہفتہ کی صبح 10 بجے کاوسجی اسکول این ای ڈی یونیورسٹی میں پریذائیڈنگ افسران کو فراہم کیا گیا۔ پولنگ آج(اتوار)صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ انتخابی  میدان میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معید انور، تحریک انصاف کے  محمود اے مولوی، ایم کیوایم کے سابق سربراہ اور آزاد امیدوار  ڈاکٹر فاروق ستار ، تحریک لبیک پاکستان محمد احمد رضا ، پاکستان سرزمین  پارٹی کے سید حفیظ الدین  ،مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد ، پاکستان مسلم الائنس کے محمد احمد خان سمیت  15 امیدوار  میدان میں ہیں ، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد دانش  اور جمعیت علما اسلام کے حاجی امین اللہ  ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔5 لاکھ 15 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں ، جن میں سے 2 لاکھ 74 ہزار 987 مرد اور 2 لاکھ 16 خواتین ووٹرز ہیں ۔ پولنگ کے لئے263پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...