اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شمالی وزیرستان‘ میر علی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپر یشن کے دوران سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ خبیب میر علی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ‘ آئی ڈی ایز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔