اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ اورچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی ائی اے ایمپلائز کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، پیپلز یونٹی آف پی ائی اے ایمپلائز کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے عہدیدار اور کارکن تعریف کے مستحق ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نو منتخب سی بی اے صدر ہدایت اللہ خان و دیگر عہدیداران کو ادارے کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی آئی اے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدور یونین نے ملک بھر کے تمام سٹیشنز سے کلین سوئپ کر کے ثابت کیا کہ محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پی آئی اے میں ریفرنڈم جیتنے پر پیپلز یونیٹی کو مبارک باد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی قوت ہے اور محنت کش پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں۔ پی آئی اے کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی کامیابی محنت کشوں کاپیپلز پارٹی پر اظہار اعتماد ہے۔
بلاول کی پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی کامیابی پر مبارکباد
Aug 21, 2022