فلسطینیوں کے خلاف 50ہولو کاسٹ کا مرتکب قرار دینے پر اسرائیل خفا

Aug 21, 2022

برلن (این این آئی)جرمنی کی پولیس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف ہولو کاسٹ کا ذکر کرنے پر ایک انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس پولیس انکوائری کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمود عباس نے جرمنی کے حالیہ دورے کے موقع پر جرمن چانسلر کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم انسانی حقوق کی اسرائیلی کی طرف سے خلاف ورزیوں پر کہا تھا 'اسرائیل 1947 سے اب تک ہم فلسطینیوں کے خلاف 50 ہولوکاسٹ کا ارتکاب کر چکا ہے۔ اس پر جرمن چانسلر اولف شولز نے کوئی فوری رد عمل نہیں دیا تھا، نہ کوئی تبصرہ کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں جرمنی میں مختلف طبقات کی طرف سے سامنے آنے والی تنقید انہیں ایک ٹویٹ پر مجبور کر دیا 'میں ان غصیلے تبصروں سے بیزار ہوں۔جرمن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس انکوائری کے دوران کوئی ایسی چیز سامنے آئی تو اسے جرمن پراسیکیوٹر کے سامنے رکھا جائے گا، پراسیکیوٹر ہی اس امرکا فیصلہ کرے گا کہ محمود عباس کی طرف سے جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے یا نہیں۔

مزیدخبریں