حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) فوڈ اتھارٹی کی ٹےم نے حافظ آباد روڈ جلالپور بھٹیاں پر واقع معروف برگر پوائنٹ کا معائنہ کیا اور سابقہ ہدایات کی عدم تعمیل کرنے، ناقص، سڑا اور مضر صحت آئل استعمال کرنے، انتہائی ناقص ماحول میں اشیاءکی تیاری کرنے پر مالکان پر مقدمہ درج کروا دیا گیا اور ایک شخص کو موقع سے حوالہ پولیس کیا گیا۔درےں اثناء ٹےم نے جلالپور بھٹیاں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ٹیم نے دودھ بردار موٹر سائیکلوں میں موجود ہزاروں لیٹر دودھ چیک کیا اور موقع پر لئے گئے نمونوں کے نتائج ناقص اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیارات کے مطابق نہ آنے پر 260 لیٹر دودھ موقع پر تلف اور 12 ہزار جرمانہ عائد کیا۔مسافروں کو دوران سفر موٹر وے سروس ایریا پر معیاری اور صحت بخش اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سکھیکی ریسٹ ایریا پر کارروائی کرتے ہوئے دو یونٹس سے بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیاءکی برآمدگی پر سیکشن 13 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔