لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل بھی پنجاب اسمبلی کی مانند ہے وکلا سوسائٹی کے قیام کے لیے کوشش کررہا ہو اسکے لیے ڈرافٹ تیار کیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے پنجاب بار کونسل میں وکلا ءکی آن لائن انرولمنٹ اور سرٹیفکیٹس کے افتتاح کے موقع پر کیا ، ا نہوں نے کہا ہمیں اپنے آپ کو اس دور کے ساتھ ڈھالنا ہوگا ماضی میں جو قوانین ہیں ان میں ترامیم کرنی ہے،پنجاب میں کسی بھی فرد یا ملزم پر صرف الزام ہو اس پر ظلم کیا جائے تشدد کیا جائے یا زیادتی کی جائے اب ایسا نہیں ہوگا، جو تفتیشی ہیں جنہوں نے شہباز گل پر تشدد کیا انکے خلاف کاروائی ہوگی ،شہباز گل اس وقت زندگی موت کی کشمکش میں ہیں میں 25 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،ڈاکٹر یاسمین راشد کا کیا قصور تھا جن پر تشدد کیا گیا ۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل ہمارا اپنا گھر ہے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں مجھے کہا گیا کہ یہ جنوبی پنجاب سے ہے دوستوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کامیاب بنایاوزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے وکلا کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پنجاب بار کونسل بھی پنجاب اسمبلی کی مانند ہے : صوبائی وزیر قانون
Aug 21, 2022