قوم کو ورغلانے کی کوشش کرنےوالے منہ کی کھائیں گے:اشفاق پپومہر 

Aug 21, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق پپومہر نے کہا ہے کہ قوم کو جھوٹے بیانیہ کے ذریعے ورغلانے کی کوشش کرنےوالے منہ کی کھائیں گے انہیں عوام کی تائید و حمایت کبھی حاصل نہیں ہوگی پاکستانی قوم کا موجودہ حکومت پر اعتماد مثالی ہے اور اتحادی حکومت بھی عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

مزیدخبریں